Friday, March 29, 2024

قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل متحدہ اپوزیشن کا اجلاس، ایم کیو ایم ارکان کی عدم شرکت

قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل متحدہ اپوزیشن کا اجلاس، ایم کیو ایم ارکان کی عدم شرکت
May 18, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ہوا جس میں متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان ایک مرتبہ پھر شریک نہیں ہوئے۔ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے چیمبر میں متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی، مسلم لیگ (ق)، مسلم لیگ عوامی اور دیگر جماعتوں کے رہنما اور ارکان نے شرکت کی۔ متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے ارکان ایک مرتبہ پھر شریک نہیں ہوئے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں کو منا کر ایک مرتبہ پھر جوائنٹ اپوزیشن پارٹیز میں شامل کیا جائے گا۔