Monday, September 16, 2024

قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعدکل نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری

قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعدکل نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری
August 11, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد سیاسی جماعتوں کی کل نشستوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ۔تحریک انصاف کے حصے میں 28 مخصوص نشستیں آنے کے بعد کل تعداد 158 ہو گئی ہے ۔ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن  کو 16مخصوص نشستیں ملیں جس کے بعد اس کی قومی اسمبلی میں کل تعداد 82 ہو گئی جب کہ پیپلزپارٹی  9مخصوص نشستیں لے کر 53 ارکان کو قومی اسمبلی میں لے جانے میں کامیاب ہو گئی ۔ دوسری جانب نو منتخب ارکان اسمبلی 13 اگست کو  اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے  جب کہ وزیر اعظم کا انتخاب 17 اگست کو ہو گا، پاکستان کے 19 ویں وزیراعظم اپنے عہدے کا حلف 18اگست کو اٹھائیں گے ۔