Thursday, April 18, 2024

قومی اسمبلی کی قانونی معاونت و انصاف اتھارٹی بل 2020 کی متفقہ طور پر منظوری

قومی اسمبلی کی قانونی معاونت و انصاف اتھارٹی بل 2020 کی متفقہ طور پر منظوری
March 9, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی نے قانونی معاونت و انصاف اتھارٹی بل 2020 کی متفقہ طور پر منظوری دیدی ۔ ادھر ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ ومراعات میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ بل کے تحت رکن پارلیمنٹ سال کے 25 ایئر ٹکٹ استعمال کر سکتا ہے۔ پہلے صرف رکن پارلیمنٹ ہی ایئر ٹکٹ استعمال کر سکتا تھا۔ ترمیم کے بعد ٹکٹس رکن پارلیمنٹ خود یا فیملی ممبر بھی استعمال کر سکتا ہے۔ قومی اسمبلی نے جغرافیائی اشارات کی رجسٹریشن بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ بل کی ایوان نے شق وار منظوری دی۔ بل وزیر مملکت زرتاج گل نے پیش کیا۔ عبدالقادر پٹیل کی طرف سے بل میں ترمیم مسترد کر دی گئی۔ زرتاج گل کا کہنا تھا پاکستان کی چیزوں کو بیرون ممالک میں نئے ناموں سے بیچا جاتا ہے۔ اس بل کے تحت ہمارے ملک کی اشیاء کو بیرون ممالک میں بھی شناخت ملے گی۔ قومی اسمبلی نے قومی ادارہ برائے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2020 منظور کر لیا۔ بل کی شق وار منظوری دی گئی۔ بل وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے پیش کیا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں لیگل جسٹس اینڈ ایڈ اتھارٹی کے قیام کے انتظام کا بل پیش کیا گیا۔ لیگل جسٹس اینڈ ایڈ اتھارٹی کے قیام کے انتظام کا بل  2020 پارلیمانی سیکرٹری ملیکہ بخاری نے پیش کیا۔ ایوان نے بل کو متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ قومی اسمبلی نے قانونی معاونت و انصاف اتھارٹی بل 2020 منظور کر لیا۔ بل کی شق وار منظوری دی گئی۔