Sunday, May 5, 2024

قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس، اپوزیشن کی حکومتی کارکردگی پر تنقید

قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس، اپوزیشن کی حکومتی کارکردگی پر تنقید
June 17, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں   اپوزیشن نے  حکومتی کارکردگی پر تنقید کے نشتر برسا دیے ،  حکومتی وزرا نے اپوزیشن کو بھرپور جواب دیا ،  رانا ثنا اللہ بولے بجٹ میں عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ حکومتی وعدے ہوا ہو گئے ہیں۔ زرتاج گل بولیں اپوزیشن پر احتساب کا شکنجہ تیز ہوتا تو شور شروع کر دیتے ہیں۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر تیسرے روز بھی بحث جاری ہے ، رانا ثنا اللہ نے بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، کہا  کہ  حکومتی وعدے اور دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، حکومت کی کوئی پالیسی ہے نہ ویژن، بجٹ میں عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ سو دن میں کرپشن ختم کرنے کی بجائے اربوں روپے لوٹنے والے چینی مافیا کے خلاف کیا ایکشن لیا؟ ۔

وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا کہ جب بھی احتساب تیز ہوتا ہے یہ شور شروع کردیتے ہیں، عمران خان نے ثابت کیا اور بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگنے دیا۔

مولانا اسعد محمود بولے بجٹ نہ پاکستانیوں کا ہے نہ پاکستانیوں نے بنایا ، اب ہر وزیر کہہ رہا ہے کہ کورونا نے معیشت تباہ کردی، کیا پہلے ٹھیک تھی۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے بجٹ پنک بکس ارکان کو نہ ملنے کا نوٹس لیتے ہوئے  جلد فراہمی کی ہدایت کر دی۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ بحث کیلئے ہر جماعت کا وقت مقرر ہے۔ کسی جماعت کو اضافی وقت نہیں دیا جائے گا۔