Thursday, May 9, 2024

وفاقی وزرا کی اپوزیشن پر لفظی گولہ باری، فیصل واوڈا نے سیاسی مخالفوں کو کارٹون قرار دے دیا

وفاقی وزرا کی اپوزیشن پر لفظی گولہ باری، فیصل واوڈا نے سیاسی مخالفوں کو کارٹون قرار دے دیا
October 2, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) فیصل واوڈا نے سیاسی مخالفوں کو کارٹون قرار دے دیا۔ بولے یہ کس لیے آ رہے ہیں؟ ایسے کارٹون پہلے بھی آتے رہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر مراد سعید نے ‏اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےاندر چوروں کی مجلس ہو رہی ‏ہے۔ یہ اپنے ابو بچاو مہم پر کام کر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی ، اجلاس ، فیصل واوڈا ، سیاسی مخالفوں ، کارٹون ، قرار اس پر متحدہ اپوزیشن نے مشترکہ جوابی وار کیا۔ لیگی رکن خواجہ آصف بولے کہ قومی ‏اسمبلی کا اجلاس انتہائی بھونڈے انداز میں ملتوی کیا گیا۔ نا اہل ڈپٹی سپیکر قاسم ‏سوری کو بچانے کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا۔ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ ‎ ‎ پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویزاشرف نے کہا حکومت پارلیمانی نظام کو نقصان ‏پہنچا رہی ہے۔ جس شاخ پر بیٹھے ہیں اسی کو کاٹ رہے ہیں۔ ‎ ‎ پیپلزپارٹی کے قادر پٹیل نے کہا کہ صوبوں کے حدود کے تعین سے متعلق آرٹیکل 239 ‏میں ترمیم کیلئے پیش کیا گیا بل کسی صورت قابل قبول نہیں۔ سندھ کی تقسیم کا ‏مشن کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔ اس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ۔