Saturday, May 11, 2024

قومی اسمبلی کا اجلاس ، اپوزیشن لیڈر تیسرے دن بھی تقریر مکمل نہ کر سکے

قومی اسمبلی کا اجلاس ، اپوزیشن لیڈر تیسرے دن بھی تقریر مکمل نہ کر سکے
June 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان میں پھر شور شرابا شروع ہو گیا۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف تیسرے دن بھی تقریر مکمل نہ کر سکے۔

شہباز شریف نے سکیورٹی حصار میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا عمران نیازی کے حکم پر گالم گلوچ، بد زبانی کی گئی۔ اسپیکر طوفان بد تمیزی کو روک نہیں سکے۔ کل قائد ایوان کے ساتھ یہی سلوک ہوا تو وہ ذمہ دار نہیں ہوں گے۔

اسپیکر نے ہنگامہ آرائی پر اجلاس پھر ملتوی کر دیا۔