Saturday, April 20, 2024

قومی اسمبلی کا اجلاس 7 نومبر کو طلب ، حکومت آزادی مارچ کا معاملہ اٹھائیگی

قومی اسمبلی کا اجلاس 7 نومبر کو طلب ، حکومت آزادی مارچ کا معاملہ اٹھائیگی
November 4, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے آزادی مارچ کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، قومی اسمبلی  کا اجلاس  7 نومبر کو طلب کرلیا گیا۔ سات نومبر کو طلب کئے گئے قومی اسمبلی  کے اجلاس میں  آزادی مارچ سے متعلق کھل کر بحث ہوگی ،اپوزیشن کو بات کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں  شریک ہوں گے۔