Friday, April 26, 2024

قومی اسمبلی نے ایک کھرب چھپن ارب سے زائد کےلازمی اخراجات کی منظوری دیدی

قومی اسمبلی نے ایک کھرب چھپن ارب سے زائد کےلازمی اخراجات کی منظوری دیدی
June 19, 2015
اسلام آباد(92نیوز)قومی اسمبلی نے ایک کھرب  چھپن ارب سے زائد کے لازمی اخراجات کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے لازمی اخراجات پر اپوزیشن کے اعتراضات مسترد کریے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں لازمی اخراجات پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا آئی ایم ایف سے قرض لینے کے طعنے دیے جاتے ہیں لیکن  وہ تو مشرف اور پیپلزپارٹی کے دور میں لیے گئے قرضے بھی وقت پر ادا کر رہے ہیں۔ اگر آئی ایم ایف سے قرض نہ لیتے تو گزشتہ ادوار میں لیے گئے قرضے واپس نہ کر پاتے ۔ ملکی قرضے  آٹھ اعشاریہ آٹھ فیصد سے کم کرکے 5فیصد کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے اپنا صوابدیدی فنڈ بھی ختم کردیاہے  ۔