Tuesday, April 23, 2024

قومی اسمبلی ، نااہل شخص کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا بل مسترد

قومی اسمبلی ، نااہل شخص کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا بل مسترد
November 21, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر سربراہی قومی اسمبلی کے اجلاس میں نا اہل شخص کو پارٹی کی سر براہی سے ہٹانے کا بل مسترد کردیاگیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے نااہل شخص کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا بل پیش کیا ۔
سپیکر قومی اسمبلی نے ارکان اسمبلی کو کھڑ اکر کے ووٹنگ کرائی
جس کے نتیجے میں بل کے حق میں 98 ووٹ جبکہ مخالفت میں 163 ووٹ آئے جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے بل کو مسترد کردیا۔
سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے بل کے حق میں ووٹ دیا ۔