Wednesday, May 8, 2024

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، حکومتی وزراء نے اپوزیشن کو چور قرار دے دیا

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، حکومتی وزراء نے اپوزیشن کو چور قرار دے دیا
February 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) حکومتی وزراء کی تقاریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ آرائی کی ، نعرے بازی ، شور شرابہ ، سیٹیاں اور ڈیسک بجنے کی آوازیں گونجتی رہیں جس کے باعث ایوان مچھلی بازار کامنظر پیش کرتا رہا۔

ٹھنڈے مزاج کے مالک وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  بھی غصہ میں آگیا  اور راجہ پرویز اشرف کے ساتھ گرما گرمی کر ڈالی ، شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کو دوغلا اور بدتمیز قرار دے دیا ، پی ڈی ایم پر استعفوں کا طنز جڑتے ہوئے کہا کہ سنا ہے آج پھر نیا اعلان ہوگا ، ہم کسی لانگ مارچ کے اعلان سے نہیں ڈرتے ۔

ادھر فواد چودھری ، مراد سعید اور عمر ایوب نے اپوزیشن کو نشانے پر لیے رکھا ، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  کہ چور چور کے پوسٹرز چوروں کے ہی ہاتھوں میں ہیں ، جوتا اٹھانے ولوں کو کسی نے تمیز نہیں سکھائی ، ٹرک اور رکشہ چلانے والوں کو کیا معلوم ایوان کیا ہوتا ہے ۔

فواد چودھری نے ن لیگ پر اسامہ بن لادن کے ایک کروڑ ڈالر کھا جانے کا الزام لگایا،مولانا فضل الرحمٰن پر بھی لیبیا اور عراق سے فنڈز لینے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ اپوزیشن کبھی ایسی ترمیم کی حمایت نہیں کرے گی جس سے شفافیت آئے۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ تاریخ پر تاریخ دینے والے کچھ بھی کر لیں ، این آر او نہیں ملے گا ۔

اسد عمر نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی خریداری جمہوریت پر کالا دھبہ ہے۔یہ خود مانتے ہیں کہ ارکان اسمبلی بکتے ہیں،نیا پاکستان بننے جارہا ہے اور بکرا منڈی بند ہونے جارہی ہے۔

عمرایوب نے سابق حکومتوں اور موجودہ سندھ حکومت کو چوروں کا ساتھی قرار دے دیا۔