Friday, April 26, 2024

قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے آئینی ترمیمی بل کے خلاف سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی

قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے آئینی ترمیمی بل کے خلاف سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی
October 2, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے آئینی ترمیمی بل کے خلاف سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔ جی ڈی اے رکن نصرت سحر کا پارا ہائی ہو گیا اور جیالوں پر سندھ سے بے وفائی کا الزام لگا دیا۔ بولیں جو وفادار ہے، وہ بات کرے۔ ماروی راشدی کی مداخلت پر نصرت سحر نے منہ بند کرنے کا مشورہ دیدیا۔ ادھر وزیر اطلاعات سعید غنی کی انٹری نے ایم کیو ایم پر گھن گرج شروع کر دی۔ انہوں نے کہا سازشیں بند کرو، سندھ کسی کے باپ کی جاگیر نہیں۔ قومی اسمبلی میں ترمیم منظور کی گئی تو ہم وہ کریں گے جس کا کوئی تصور نہیں کر سکتا۔  قومی اسمبلی ، پیش ، آئینی ترمیمی بل ، سندھ اسمبلی ، ہنگامہ آرائی ادھر ایم کیو ایم کے محمد حسین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور انہوں نے پیپلز پارٹی پر ملک توڑنے کا الزام دھر دیا۔ پیپلز پارٹی کی مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف قرارداد منظور ہونے پر اپوزیشن لیڈر نے موقف دینے کی کوشش کی تو اسپیکر نے مائیک بند کروا دیا جس پر حزب اختلاف کا شدید اختلاف دیکھنے میں آیا اور ایم کیو ایم ارکان واک آوٹ کر گئے۔