Thursday, September 19, 2024

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی کل نشستیں 158ہو گئیں

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی کل نشستیں 158ہو گئیں
August 12, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی ،115 جنرل، 28 خواتین، 5 اقلیتوں کے ساتھ کل نشستوں کی تعداد 158 تک پہنچ گئی جبکہ مخصوص نشستوں کے بعد ن لیگ قومی اسمبلی میں 82 نشستوں  کے ساتھ دوسرے نمبر اور پیپلزپارٹی 53 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کے ساتھ پارٹی پوزیشن جاری کر دی ہے۔ تحریک انصاف مرکز اور  دو صوبوں میں سب سے آگے نکل گئی، سندھ میں پیپلزپارٹی کا پہلا نمبر جبکہ بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی حکومت بنائے گی۔ پنجاب اسمبلی میں بھی پی ٹی آئی نے پہلا نمبر حاصل کر لیا۔ مخصوص نشتوں کے بعد پی ٹی آئی کی نشستیں 142 سے بڑھ کر 179 ہو گئیں جبکہ ن لیگ کی تعداد 130 سے بڑھ کر 164 ہوگئی ، ق لیگ کی تعداد 8 سے بڑھ کر 10 ہو گئی۔ خیبرپختونخواہ میں بھی پی ٹی آئی راج کرے گی۔ صوبائی اسمبلی میں ارکان کی تعداد 66 سے بڑھ کر 84 ہو گئی، ایم ایم اے کی نشستیں 10 سے بڑھ کر 13 جبکہ اے این پی کی 7 سے بڑھ کر 9 ہو گئیں۔ بلوچستان اسمبلی میں بی اے پی پہلے نمبر پرہے۔ مخصوص نشستوں کے بعد تعداد 15 سے 20 تک پہنچ گئی۔ ایم ایم ایم اور بی این پی مینگل کا پلڑا برابر ہے۔ دونوں جماعتوں کی نشستیں 7 سے بڑھ کر 10، 10 جبکہ  تحریک انصاف کی نشستیں 6 سے بڑھ کر سات ہو گئیں۔ سندھ میں تیر کی حکومت ہوں گی۔ مخصوص نشستوں کے بعد سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ارکان کی تعداد 75 سے بڑھ کر 97 ہو گئی جبکہ  پی ٹی آئی کی نشستیں 23 سے بڑھ کر 30، ایم کیو ایم کی 16 سے بڑھ کر 21  جی ڈی اے کے ارکان اسمبلی کی تعداد 10 سے 13 ہو گئی ہے۔