Saturday, April 27, 2024

قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس،فاٹا کے انضمام سے متعلق حکومت بل کا جائزہ لیا

قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس،فاٹا کے انضمام سے متعلق حکومت بل کا جائزہ لیا
May 19, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس  ہوا ،اجلاس میں فاٹا کے ارکان پارلیمنٹ،پیپلز پارٹی،تحریک انصاف ،جماعت اسلامی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے حوالے سے حکومتی بل کا جائزہ  لیا گیا، اتفاق رائے کی صورت میں آئینی ترمیم کا بل پیر کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے ۔