Friday, May 3, 2024

قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خطاب کے بعد اپوزیشن چاروں شانے چت ہو گئی: رانا ثنا اللہ

قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خطاب کے بعد اپوزیشن چاروں شانے چت ہو گئی: رانا ثنا اللہ
May 17, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خطاب کے بعد اپوزیشن چاروں شانے چت ہو گئی اور انہوں نے وہاں سے نکلنے میں ہی عافیت سمجھی۔ احمق اپوزیشن کو سات سوالوں کے جواب ملے نہیں آج ستر سوال تیار کر لیے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے بھرپور انداز میں اپنا مؤقف پیش کیا مگر اجلاس کے بعد اعتزاز احسن سے بات نہیں ہو رہی تھی اور اپوزیشن اراکین میڈیا کے سامنے پرانی باتیں دہراتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بتائے قومی اسمبلی میں اپنا مؤقف کیوں پیش نہیں کیا۔ یہ لوگ بس کسی نہ کسی طرح انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں مگر انہیں صرف ناکامی ہی ملے گی۔ وزیر قانون نے کہا کہ عمران خان کی نظر میں آف شور کمپنیوں کا پیسہ حرام کی کمائی ہوتی ہے تو پھر اس طرح سب سے  پہلے عمران خان نے حرام کی کمائی چھپائی وہ اس کا جواب دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مسلم لیگ نون میں فارورڈ بلاک بن رہا ہے تو شیخ رشید عدم اعتماد کی تحریک لے آئیں ان کی سازشیں  نہیں چلیں گی۔