Thursday, April 18, 2024

قومی اسمبلی میں نئے ڈیمز کی تعمیر کی قرار داد منظور

قومی اسمبلی میں نئے ڈیمز کی تعمیر کی قرار داد منظور
September 18, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف کی حکومت نے پانی بحران کے خاتمے کے لیے ایک اور اہم اقدام اٹھا لیا۔ قومی اسمبلی میں نئے ڈیمز کی تعمیر کی قرارداد منظور ہو گئی۔ مخدوم سمیع الحسن گیلانی نے نئے ڈیمز کی قرارداد پیش کی۔ قومی اسمبلی میں نئے ڈیمز کی تعمیر کی قرار داد پر پیپلز پارٹی نے اعتراض اٹھا دیا۔ نواب یوسف تالپور نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کی بات کرنے سے صوبوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوں گے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ڈیم کا مسئلہ سیاسی نہیں عوامی ہے ، چندہ جمع کرنا احسن اقدام ہے ، کالا باغ ڈیم کو تین صوبوں نے مسترد کیا، بھاشا ڈیم سے متعلق دستاویزات میں سب واضح ہے۔ دوسری طرف وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ کالا باغ ڈیم پر اگر صوبے اعتراض کرتے ہیں تو اس کا احترام کریں گے جن دستاویزات کا ذکر کیا گیا ہے اس کو تسلیم کرتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں  پانی کا بحران ہے، نئے ڈیم نہ بنائے تو پاکسان کا مستقبل تاریک ہو جائے گا۔