Friday, May 17, 2024

قومی اسمبلی میں مریم اورنگزیب اور عاصمہ حدید میں تلخ جملوں کا تبادلہ

قومی اسمبلی میں مریم اورنگزیب اور عاصمہ حدید میں تلخ جملوں کا تبادلہ
December 13, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی میں مریم اورنگزیب اور عاصمہ حدید میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ لیگی ایم این اے کی اسپیکر سے بھی تکرار ہوئی۔ اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ حکومتی اور اپوزیشن بینچوں سے ایک دوسرے پرلفظی گولہ باری کی گئی۔ مریم اورنگزیب نے وقفہ سوالات کے دوران کہا کہ دنیا بھر میں چورچور کا ڈھنڈورا پیٹا گیا، بتایا جائے ریکوری یونٹ نے اب تک کتنے پیسے وصول  کیے۔ علی محمد خان کا کہنا تھا کہ 155 ملین پائونڈ ریکور ہوئے۔ جلد دیگر معلومات بھی دیں گے۔ امید ہے مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے لندن میں شہبازشریف سے ملاقات کے دوران ان سے کرپشن کے نئے الزامات سے متعلق پوچھا ہو گا۔ وزیر مملکت کے اس بیان پر مریم اورنگزیب سیخ پا ہو گئیں۔ دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ارکان سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ کریں، سوال کی حد تک جواب دیا جائے۔