Friday, May 17, 2024

قومی اسمبلی میں لائٹ ٹھیک کرنے کے بہانے ووٹ چیک کئے جا رہےہیں ، اپوزیشن

قومی اسمبلی میں لائٹ ٹھیک کرنے کے بہانے ووٹ چیک کئے جا رہےہیں ، اپوزیشن
March 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی میں ارکان کے ووٹ لائٹ ٹھیک کرنے کے بہانے چیک کیے جا رہے ہیں ، اپوزیشن کے امیدواران کے پولنگ ایجنٹس نے اعتراضات اٹھا دئیے ۔

قومی اسمبلی میں کواتین کی نشست پر مسلم لیگ ن  کی جانب سے  پولنگ ایجنٹ اور رکن قومی اسمبلی علی گوہر نے پولنگ کے عمل پر اعتراض اتھایا ، کہا کہ لائٹ ٹھیک کرنے کے بہانے ووٹ کو  چیک کیا جا رہا ہے ، پولنگ کا عمل ہمارے نظر میں مشکوک ہو گیا ہے ۔

یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ عبدالقادر پٹیل نے بھی اعتراض کیا کہ پولنگ بوتھ میں لائٹ ٹھیک کرنے کے بہانے پولنگ افسر نے شیخ راشد شفیق کا ووٹ چیک کا ہے ، ووٹ کینسل کیا جائے ۔ ریٹرننگ افسر ظفر اقبال نے تمام انتخابی عملے کو پولنگ بوتھ سے ہٹ جانے کی ہدایت کی ۔

الیکشن کمیشن کے مانیٹرنگ سیل کو سینیٹ انتخابات سے متعلق  بلوچسان اسمبلی سے بھی اب تک دو شکایات موصول ہوئی ہیں ، الیکشن کمیشن نے  دونوں شکایات کے ازالے کیلئے پریزائیڈنگ افسر بلوچستان اسمبلی  اور الیکشن کمیشن ممبر شاہ محمد جتوئی کو شکایات کے جلد از جلد ازالے کی ہدایت کی ۔