Thursday, September 19, 2024

قومی اسمبلی میں عمران خان کازرداری سے مصافحہ،بلاول کو مبارکباد دی

قومی اسمبلی میں عمران خان کازرداری سے مصافحہ،بلاول کو مبارکباد دی
August 13, 2018
اسلام آبا د( 92 نیوز) قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں سیاسی جلسوں میں ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگانے والے قریب آ گئے ۔عمران خان نے بلاول بھٹوزرداری کو مبارکباد دی اور آصف زرداری سے مصافحہ کیا۔ نئی اسمبلی کے پہلے روز  کپتان پوری سج دھج کے ساتھ قومی اسمبلی پہنچے  جہاں ممبران سے ملے وہیں بڑے سیاسی حریفوں سے بھی مصافحہ ہوا  ۔کپتان نے آصف علی زرداری سے ہاتھ ملایا تو بلاول بھٹو زرادری سے مبارکباد کا تبادلہ ہوا اور تصویر بھی بنائی گئی ۔ عمران خان سفید شلور قمیض میں قومی اسمبلی پہنچے،بلاول بھٹو زرداری نے بوسکی شلوار قمیص کے ساتھ کوٹ پہنا،،شریک چیئرمین پی پی آصف علی زرداری اور ن لیگ کےصدر شہباز شریف  سوٹ میں ملبوس اسمبلی ہال پہنچے ۔