Friday, May 17, 2024

قومی اسمبلی میں سانحہ موٹروے کے خلاف آواز اٹھائیں گے ، خواجہ آصف

قومی اسمبلی میں سانحہ موٹروے کے خلاف آواز اٹھائیں گے ، خواجہ آصف
September 13, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز ) مسلم لیگ ن کے رہنما کی ایک دفعہ پھر تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید،لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سانحہ موٹروے پر حکمرانوں کو مستعفی ہو جانا چاہیئے، جبکہ خواجہ آصف کا کہتےہیں کل قومی اسمبلی میں موٹر سانحہ کیلئے آواز ٓاٹھائیں گئے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماایک دفعہ پھر حکومتی کارکردگی پر برس پڑے  ، لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سانحہ موٹروے پر ہر پاکستانی کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے ، یہ واقعہ ہمارے نظام عدل اور نظام حکومت  کیلئے بڑا چیلنج ہے ،ان نااہل حکمرانوں کو مستعفی ہونا چاہیئے ۔

ادھر سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کل قومی اسمبلی میں موٹر سانحہ کیلئے آواز ٓاٹھائیں گئے ،حکومت کو ابھی تک یہ ہی سمجھ نہیں آرہی کہ کون سا پولیس آفیسر پنجاب کو ٹھیک طریقے سے چلائے گا ۔

لیگی رہنما احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کی گواہی دے رہی ہے،عمران خان نے ملک کو کمزور کیا تو بھارت کو شہہ ملی اور اس نے کشمیر کر ہڑپ کر لیا۔