Saturday, May 18, 2024

قومی اسمبلی میں سانحہ سیالکوٹ پر تحریک پیش، کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس پیر تک ملتوی

قومی اسمبلی میں سانحہ سیالکوٹ پر تحریک پیش، کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس پیر تک ملتوی
December 24, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورم پورا نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرِصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، ڈاکٹر بابر اعوان نے سانحہ سیالکوٹ پر تحریک پیش کی۔ مسلم لیگ کی شکیلہ خالد نے خصوصی نشست پر حلف اٹھا لیا، ڈپٹی اسپیکر نے شکیلہ خالد سے حلف لیا۔

بابر اعوان نے اپنے خطاب میں کہا فوجداری قوانین کے نقائص کو دور کرنے کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایس سانحہ کے کچھ مقدمات ابھی تک عدالت میں پڑے ہیں۔ موٹروے، زینب اور نورمقدم کیسز کے فیصلے جلد نہیں ہورہے۔

احسن اقبال بولے ہم یہاں تقریری مقابلہ کرنے نہیں آئے، سانحہ سیالکوٹ پر قوم رنجیدہ ہے، ایسے واقعات دین کی کم فہمی پر مبنی ہیں، وزیر داخلہ کو ایوان میں پیش ہوکر پالیسی بیان دینا چاہیے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ وزراء کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، ایوان میں حاضری یقینی بنائی جائے، اس بحث کو سوموار تک موخر کیا جائے۔