Friday, April 19, 2024

قومی اسمبلی میں حکومت کی اقلیت کو اکثریت بنایا گیا، احسن اقبال کا الزام

قومی اسمبلی میں حکومت کی اقلیت کو اکثریت بنایا گیا، احسن اقبال کا الزام
September 26, 2020
لاہور (92 نیوز) رہنماء مسلم لیگ ن احسن اقبال کہتے ہیں آج پاکستان جنوبی ایشیا کی کمزور ترین معیشت بن گیا ہے۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا قومی اسمبلی میں حکومت کی اقلیت کو اکثریت بنایا گیا۔ احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے دھاندلی کے ہتھکنڈے بند نہیں کیے تو بھرپور احتجاج کریں گے، حکومت کی کارکردگی صرف کردارکشی ہے، ترقی کے سفر کو ریورس گیئر لگا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے خلاف ریفرنس کے بعد گرفتاری کی کوشش نیب گردی ہے۔ لیگی رہنما نے شیخ رشید سے متعلق سوال پر صحافی کو جواب دیا کہ شیخ رشید کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا،، آپ بھی نہ لیں۔ انہوں نے بجلی اور ادویات کے نرخوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا بھی مطالبہ کردیا۔