Thursday, April 18, 2024

قومی اسمبلی میں حکومت کو ایک دن میں دو مرتبہ شکست، سیاسی وفاداری بدلنے سے روکنے کی تحریک منظور

قومی اسمبلی میں حکومت کو ایک دن میں دو مرتبہ شکست، سیاسی وفاداری بدلنے سے روکنے کی تحریک منظور
November 9, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے حکومت کو ایک دن میں دو مرتبہ شکست دے دی۔

سیاسی وفاداری بدلنے سے روکنے کیلئے اپوزیشن کے بل کی تحریک منظور کرلی گئی جبکہ حکومت کی فوجداری قوانین ترمیمی بل پیش کرنے کی تحریک مسترد ہوگئی۔

نون لیگ کے بل کے مطابق رکن اسمبلی سات سال تک دوسری جماعت سے الیکشن لڑنے کا اہل نہیں ہوگا۔ جاوید حسنین کا پیش کردہ دستور ترمیمی بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔ ایوان میں مزید کئی تحاریک کی بھی منظوری دی گئی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی اخلاقی جیت ہوئی، اب حکومت کو استعفی دے دینا چاہیے۔

مریم اورنگزیب بولیں حکومت کو تیاری کے باوجود اسمبلی میں شکست ہوئی، مشترکہ اجلاس میں نیب آرڈیننس اور ای وی ایم قانون سازی رکوائیں گے، آرڈیننس چوروں کیلئے این آر او اور ووٹنگ مشین کالا قانون ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اجلاس بلائیں، روئیں اور چیخیں، ان کے جانے کا وقت ہو چکا ہے۔