Sunday, May 12, 2024

قومی اسمبلی میں حضور اکرمﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبین ﷺ کا لفظ لازمی شامل کرنے کی قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں حضور اکرمﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبین ﷺ کا لفظ لازمی شامل کرنے کی قرارداد منظور
August 12, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نام کے ساتھ خاتم النبین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا لفظ لازمی شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ قرارداد وزیر مملکت علی محمد خان نے ایوان میں پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم  کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ خاتم النبین کی  قرارداد پر کہا گیا ہے کہ یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ تمام نصابی اور سرکاری دستاویزات میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نام کے ساتھ خاتم النبین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم  ضرور لکھا جائے۔ خاتم النبین کی  قرارداد پر وزیر مملکت علی محمد خان، وزیر مواصلات مراد سعید، مولانا عبدالکبر چترالی، مجاہد علی خان ، عامر ڈوگر ، طارق چیمہ، محسن داوڑ، رانا تنویر ،ثنا اللہ مستی خیل، شاہدہ علی خان اور اقلیتی رکن اسمبلی لال چند کے دستخط موجود ہیں۔