Tuesday, May 21, 2024

قومی اسمبلی میں جھوٹا اعتماد کا ووٹ لیا گیا، مریم نواز

قومی اسمبلی میں جھوٹا اعتماد کا ووٹ لیا گیا، مریم نواز
March 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ (ن) کی صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ، قومی اسمبلی میں جھوٹا اعتماد کا ووٹ لیا گیا، آج اسلام آباد میں اچانک ڈسکہ کی طرح دھند چھا گئی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، قومی اسمبلی میں جھوٹا اعتماد کا ووٹ لیا گیا، فیصلہ تو اسی دن ہو گیا تھا جب یوسف رضا گیلانی جیتے تھے۔ اس اعتماد کے ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں۔

اُن کا کہنا تھا، جن پر بکنے کا الزام لگایا ان سے ہی ووٹ مانگا، آپ کے دن گنے جاچکے ہیں۔ کہا کہ اب صبح گئے یا شام گئے، آنے والوں میں انکا جانا ٹھہر گیا ہے، عوام تیار بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا، آج کے حملے کو مسلم لیگ ن کبھی نہیں بھولے گی، مریم اورنگزیب ، شاہد خاقان، احسن اقبال نے حملے کا مقابلہ کیا۔ مریم اورنگزیب پر جس طرح کا حملہ ہوا، وہ پوری قوم نے دیکھا، پاکستان کی ہر بیٹی، ہر ماں کا سر شرم سے جھک گیا۔ ٹی وی پر مناظر دیکھے تو کوئی حیرت نہیں ہوئی۔

مریم نواز بولیں کہ وہ دور چلا گیا جب آپ ظلم بھی کرتے  تھے اور دیوار کے پیچھے چھپ بھی جاتے تھے۔ ٹرمپ جب ہارا تو اس نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا، آج اس کا ری پیٹ ہوا ہے۔