Friday, April 26, 2024

قومی اسمبلی میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے مجرمان کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے مجرمان کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد منظور
February 7, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے مجرمان کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور ہو گئی۔ وزیر مملکت پارلیمانی امورعلی محمد خان نے قرارداد پیش کی۔ انہوں نے کہا بلاول بھٹو انسانی حقوق کی کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ زینب الرٹ بل میں بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سزائے موت کے مطالبے کی مخالفت کی گئی۔ اپوزیشن بتائے کیا اب سزائے موت کے بل کی حمایت کے لیے تیار ہے؟؟ پیپلزپارٹی کے رکن راجہ پرویزاشرف نے قرارداد کی مخالفت کی اور کہا کہ ایسا ممکن نہیں ہے کیونکہ پاکستان پر اقوام متحدہ کے قانون لاگو ہوتے ہیں۔ کوئی بھی معاشرہ سرعام پھانسی کو قبول نہیں کرے گا۔ سزا سخت کر دیں ، اتنی سزا دیں کہ مجرم جیل میں مر جائے۔ وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ نے تحریری جواب میں بتایا کہ2018 میں اسلام آباد میں بچوں سے زیادتی کے 66 اور 2019 میں 60 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ 2018 میں 80 ملزمان اور 2019 میں 75 ملزمان گرفتار ہوئے۔ ایک ملزم کو سزا ہوئی باقی کا ٹرائل ہو رہا ہے۔