Friday, April 19, 2024

قومی اسمبلی میں بچوں سے زیادتی کے متعلق خصوصی کمیٹی تشکیل

قومی اسمبلی میں بچوں سے زیادتی کے متعلق خصوصی کمیٹی تشکیل
January 19, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) بچوں سے زیادتی کے واقعات پر قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
خصوصی کمیٹی میں تمام جماعتوں کے نمائندگان شامل ہونگے۔ خصوصی کمیٹی 30 دنوں میں زیادتی و قتل کے واقعات کی روک تھام کی تجاویز مرتب کریگی۔
کمیٹی میں طلال چودھری، زاہد حامد ، مریم اورنگزیب ، شاہدہ اخترعلی ، عذرا فضل اور دیگرشامل ہیں۔
ادھر کیس کی تفتیشی ٹیموں کا ڈی این اے ٹیسٹ کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ بھی سامنے آ گیا۔