Thursday, May 9, 2024

قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
June 29, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کیخلاف مذمتی قرارداد منظور ہو گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر تیر اندازی بلاول بھٹو کو مہنگی پڑ گئی۔  تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی  شیریں مزاری، اسد عمر اور  شفقت محمود کی مذمتی قرارداد قومی اسمبلی نے منظور کر لی ۔ قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسپیکر ایوان کے نگہبان ہیں، بلاول کے الفاظ نامناسب اور اسپیکر کے عہدے کی توہین ہے۔ قرارداد کی منظوری کے دوران اپوزیشن جماعتیں واک آؤٹ کر گئیں۔ پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹو کےخلاف قرارداد مسترد کر دی ہے۔