Wednesday, April 24, 2024

قومی اسمبلی میں اپوزیشن و حکومتی ارکان کے درمیان گرماگرمی معمول بن گئی

قومی اسمبلی  میں اپوزیشن و حکومتی ارکان کے درمیان گرماگرمی معمول بن گئی
October 2, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان گرما گرمی معمول بن گئی۔مسلم لیگ ن کے  رکن عباداللہ نے پی ٹی آئی حکومت کو ’سلیکٹڈ‘کہہ دیاجس پر تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی برہم ہو گئے ۔ پرویز خٹک بولے 5سال بعد اپوزیشن کو تاریخی شکست دیں گے۔ پرویز خٹک کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان ایک بار پھر آمنے سامنے آئے ، خوب گرما گرمی دیکھنے کو ملی جبکہ ن لیگی ارکان نے ڈاکٹر عباداللہ کی تقریر کے دوران پرویز خٹک کے بولنے پر ایوان سے واک آؤٹ کیا  ،جبکہ عباد اللہ کے سلیکٹڈ کا لفظ استعمال کرنے پر پی ٹی آئی ارکان نے بھی خوب شور شرابا کیا۔ حکومت کی جانب سے وزیردفاع پرویز خٹک نے مورچہ سنبھالا اور بڑا دعویٰ  کیا ،پانچ سال بعد اپوزیشن کو ایسی شکست ہو گی  کہ ساری عمر یاد رکھیں گے ، جبکہ اُنہوں اسمبلی میں جھوٹ بولنے والوں کی سزا اور جہانگیر ترین کے حوالے سے بھی بات کی ۔ حنا ربانی کھر نے بھی اجلاس میں خوب رنگ جمایا اور بولیں کہ دعوی کیا  بجلی گیس کی قیمتیں بڑھانے سے غریب متاثر نہیں ہو گا ،اسد عمر بہت شور کرتے تھے اب ٹیکس کم کیوں نہیں کرتے۔ دوسری طرف رمیش لال نے بجٹ پر تقریر کے دوران وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  اقلیتوں کے لئے کوئی وزیر نہیں ۔ ن لیگ کے محسن شاہ نواز رانجھا نے دل کی بھڑاس خوب نکالی اور کہا کہ اسد عمر نے ٹیکس نہ دینے والوں کو سلطان راہی کی طرح دھمکی دی ۔ اپوزیشن ارکان کے الزامات کا جواب مراد سعید نے دیا اور کہا کہ وہ وزیراعظم کن کا تھا جس کے لئے ہیلی کاپٹر مری سے کھانا لاتا تھا ، پی آئی اے کا طیارہ کس کے دور میں چوری ہوا ۔ اس سے پہلے وزیر اعظم عمران خان  اجلاس میں شرکت  کے لئے پہنچے ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا جبکہ مراد سعید نے مزید کہا کہ بیرونی پیسہ  واپس لائیں گے اور بجلی چوروں کو بھی پکڑیں گے ۔