Saturday, April 20, 2024

قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستیں بڑھانے کیلئے آئین میں ترمیم کا بل مردم شماری تک موخر

قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستیں بڑھانے کیلئے آئین میں ترمیم کا بل مردم شماری تک موخر
May 15, 2015
اسلام آباد(92نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون واںصاف نے قومی  اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستیں بڑھانے کے حوالے سے آئین میں ترمیم کا بل مردم شماری تک موخر کر دیا ہے جبکہ ہندو میرج بل بھی مزید غور کے لئے موخر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس چیئرمین بشیر ورک کی زیر صدارت پارلمینٹ ہاوس میں ہوا، اجلاس میں ہندو میرج بل 2015 اور قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستیں بڑھانے کے حوالے سے آئین میں ترمیم کے بل کا جائزہ لیا گیا، بحث کے بعد کمیٹی نے قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستیں بڑھانے کے حوالے سے آئین میں ترمیم کے بل 2015  کومردم شماری تک موخر کر دیا گیا ۔ سیکرٹری قانون جسٹس(ر) رضا نے کمیٹی کو بتایا کہ آئین کے مطابق مردم شماری تک قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستیں نہیں بڑھائی جا سکتیں، جس پر کمیٹی نے متفقہ طور پر بل مردم شماری تک ملتوی کر دیا۔