Wednesday, April 24, 2024

قومی اسمبلی میں اسمگلنگ روکنے اور محفوظ ٹرانزیکشنز کے آرڈیننسز کثرت رائے سے منظور

قومی اسمبلی میں اسمگلنگ روکنے اور محفوظ ٹرانزیکشنز کے آرڈیننسز کثرت رائے سے منظور
August 10, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی میں اسمگلنگ روکنے اور محفوظ ٹرانزیکشنز کے آرڈیننسز کثرت رائے سے منظور کر لیے گئے۔ بابر اعوان نے اسمگلنگ روک تھام کے آرڈیننس کو توسیع دینے کی تحریک پیش کی ، نوید قمر نے مخالفت کی اور کہا آئینی پابندی ہے کہ آرڈیننس میں ایک ہی بار توسیع ہو سکتی ہے۔ سردار ایاز صادق نے کہا امریکہ نے 75سال قبل ناگا ساکی پر ایٹمی حملہ کیا آج تک اس ایٹمی حملے کے اثرات نہیں گئے ۔ کسی بھی ملک کو ایٹم بم استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ آج قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا جناب ڈپٹی سپیکر جو کچھ غیر پارلیمانی الفاظ اور اشارے اس ایوان میں ہوتے ہیں میرے لئے شرم کی بات ہے کوئی ضابطہ اخلاق بنائیں جو غیر پارلیمانی الفاظ و حرکات کو روکے۔ قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے متفقہ قرارداد منظور کرلی اور کہا گیا یہ ایوان متفقہ قرارداد منظور کرتا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے جس اسلامی جمہوری نظام کی بنیاد رکھی تھی پارلیمان اس کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ پارلیمان نے پاکستان کے عوام کے جمہوری حقوق کی نگرانی کررہا ہے ایوان نے متفقہ قرارداد منظور کر لی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں سردار اختر مینگل کا کہنا تھا بارشوں سے بلوچستان میں بہت نقصانات ہوئے ہیں ۔ سڑکیں نہ ہونے کے برابر ہیں،  لوگوں کی فصلیں تباہ ہو گئی ہے۔ ہمیں افسوس ہے کہ حکومت کی بے حسی ہے ۔ اگر یہ اعلان کیا جاتا کہ گیس نکل آئی ہے تو وزراء کی فوج پہنچ چکی ہوتی ۔ ہماری لاشوں پر تو کوئی آنسو بہانے والا کوئی نہیں ہوتا۔ ان نقصانات کا ازالہ کیا جائے اور وہاں پر چھوٹے بڑے ڈیم بنائے جائیں۔ شازیہ مری نے پی ٹی وی لائسنس فیس بڑھانے کا معاملہ اٹھایا۔ علی محمد خان بولے یہ پی ٹی وی دیکھنے کی نہیں، ٹی وی رکھنے کی فیس ہے۔