Thursday, March 28, 2024

قومی اسمبلی میں 26ویں آئینی ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور

قومی اسمبلی میں 26ویں آئینی ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور
May 13, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) قومی اسمبلی میں 26ویں آئینی ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ۔ تمام جماعتوں نے 26ویں آئینی ترمیم  کے بل کی حمایت کی ۔ بل کی منظوری کے بعد  سابق فاٹا کی قومی اسمبلی کی نشستیں چھ سے بڑھ کر  12  اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں 16 سے 24 ہوگئیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایم این اے محسن داوڑ نے 26ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کیا ،  جس پر 276ارکان اسمبلی نے ووٹ دیا ، تمام ارکان نے بل کی حمایت میں ووٹ دیا جبکہ بل کی مخالفت میں ایک بھی ووٹ نہ تھا۔ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار نجی آئینی ترمیمی بل کو حکومت اور اپوزیشن کے اتفاق رائے سے منظور کروایا گیا۔

قومی اسمبلی میں 26ویں آئینی ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور

وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنی سیاست کی ابتداء فاٹا سے کی تھی ، جب سارے سیاسی لیڈر ایک جانب تھے تب عمران خان نیٹو سپلائی کیخلاف دھرنے دے رہا تھا۔

فاٹا کے اضلاع کو صوبے کے مختلف ڈویژنز میں شامل کر لیا گیا

نور الحق قادری نے کہا کہ  عمران خان فاٹا پر ڈرون حملوں کے خلاف مارچ کررہا تھا  ، نورالحق قادری رمضان المبارک میں یہ سابق فاٹا کے لئے بڑی خوشخبری ہے۔