قومی اسمبلی میں 26ویں آئینی ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور
اسلام آباد ( 92 نیوز) قومی اسمبلی میں 26ویں آئینی ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ۔ تمام جماعتوں نے 26ویں آئینی ترمیم کے بل کی حمایت کی ۔
بل کی منظوری کے بعد سابق فاٹا کی قومی اسمبلی کی نشستیں چھ سے بڑھ کر 12 اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں 16 سے 24 ہوگئیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایم این اے محسن داوڑ نے 26ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کیا ، جس پر 276ارکان اسمبلی نے ووٹ دیا ، تمام ارکان نے بل کی حمایت میں ووٹ دیا جبکہ بل کی مخالفت میں ایک بھی ووٹ نہ تھا۔
پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار نجی آئینی ترمیمی بل کو حکومت اور اپوزیشن کے اتفاق رائے سے منظور کروایا گیا۔