Friday, April 19, 2024

قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کی تجویز پی ٹی آئی کی تھی  : خورشید شاہ

قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کی تجویز پی ٹی آئی کی تھی  : خورشید شاہ
May 18, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ کاکہناہےکہ قومی اسمبلی سےواک آؤٹ کی تجویزپی ٹی آئی کی تھی دباؤ بھی اسی کاتھا پیپلزپارٹی نےتووہ کیاجو تحریک انصاف نےکہا۔ تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے میڈیا سے گفت گو میں کہاکہ تحریک انصاف قومی اسمبلی سےواک آوٹ کی سب سےبڑی  حامی تھی۔شیریں مزاری نےان کےخطاب سےپہلےانتہائی سختی سےکہاکہ شاہ صاحب تقریرچھوٹی رکھیےگا،ہم فوراً اسمبلی سےنکل جائیں گے۔ ان کاکہناتھاکہ ایم کیوایم بھی واک آؤٹ کےفیصلےکاحصہ تھی اسےمنانے کی کوشش کریں گے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ  آج اسمبلی میں تقریرکروں گااورعمران خان بھی اپنی صفائی اسمبلی میں دیں گے۔خورشیدشاہ نےکہاکہ اسلام کےنام پردہشتگردی نے پاکستان کوپوری دنیامیں بدنام کیا،مسلمانوں کےگلےکاٹناکوئی اسلام نہیں،اسلام کےحقیقی چہرےکودنیاکےسامنے پیش کرنےوالوں کےساتھ ہیں۔