Friday, March 29, 2024

قومی اسمبلی، خواجہ آصف اور شاہ محمود قریشی میں گرما گرم بحث

قومی اسمبلی، خواجہ آصف اور شاہ محمود قریشی میں گرما گرم بحث
October 26, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس میں گرما گرمی دیکھنے میں آئی، مسلم ن لیگ کے رہنماء خواجہ آصف اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آمنے سامنے ہوئے۔ خواجہ آصف کہتے ہیں قصہ لپیٹا جا رہا ہے یہ زیادہ دن نہیں چلے گا، ایف اے ٹی ایف معاملے پر ہم نے بھرپور ساتھ دیا یہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نہ نکال سکے۔ ن لیگی رہنماء بولے کہ حکومت نے مریم نواز کا دروازہ توڑا، آئی جی اغوا کیا، ان کے درجنوں ارکان اپوزیشن سے رابطہ کر رہے ہیں، پرویز اشرف نے کہا شاہ محمود نے شور شرابا کرایا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خواجہ آصف کو بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ اِن میں مودی کی روح شامل ہو گئی، بولےایک سال دم دبا کر بیٹھے رہے، مک مکا کرتے رہے، جب مک مکا ختم ہوگیا تو آج جمہوریت جاگ اُٹھی ہے۔ شاہ محمود مزید بولے کہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کی آزادی کے نعرے لگے، انہوں نے آئینی اداروں پر حملے کیے، آئی جی کے اغوا کا ڈراما کیا، حکومت تین جلسیوں سے مرعوب نہیں ہو گی، ہر بات کا ترکی بہ ترکی جواب دے سکتی ہے۔