Thursday, April 18, 2024

قومی اسمبلی، جامعات میں قرآن پاک ترجمہ کیساتھ پڑھانے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور

قومی اسمبلی، جامعات میں قرآن پاک ترجمہ کیساتھ پڑھانے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور
July 13, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی نے ملک بھر کی جامعات میں قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ پڑھانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں جامعات میں ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک پڑھانے کی قرارداد وزیر مملکت علی محمد خان نے پیش کی،جس کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ وزیر مملکت علی محمد خان کی پیش کردہ قرارداد کے متن کے مطابق جن جن صوبوں میں جامعات میں قرآن ترجمے سے نہیں پڑھایا جارہا ہے وہاں بھی قرآن ترجمے کے ساتھ پڑھایا جائے۔ متن کے مطابق قرآن پاک کا اردو ترجمہ پڑھنا نسلوں کے لئے علم کے راستے کھول دے گا۔