Saturday, April 20, 2024

قومی اسمبلی  : بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی پھانسی کے خلاف مذمتی قرار داد منظور

قومی اسمبلی  : بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی پھانسی کے خلاف مذمتی قرار داد منظور
September 7, 2016
اسلام آباد(92نیوز)بنگلہ دیش نفرت کی آگ میں اندھا ہوچکا جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو پھانسیوں کےخلاف قومی اسمبلی میں غم و غصہ کا اظہار کیا گیا ایوان نے مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ تفصیلات کےمطابق بنگلہ دیش میں پاکستان سے محبت کی سزا ہے صرف پھانسی۔ شیخ حسینہ واجد کی حکومت بدلے کی آگ میں اس قدراندھی ہوچکی کہ جماعت اسلامی کے رہنماﺅں کو موت کے پروانے جاری کرنے لگی۔ایسے بزدلانہ اقدامات پر پوری پاکستانی قوم کے ساتھ پارلیمنٹ میں بھی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اسی لئے تو قومی اسمبلی نے بنگلہ دیش میں پھانسیوں کےخلاف مذمتی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ جماعت اسلامی کے رکن شیر اکبر کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش سہ فریقی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے یہ ایوان بنگلہ دیش میں پھانسیاں دیئے جانے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ معاملے کو سنجیدہ لے اور بنگلہ دیشی حکومت سے جواب مانگا جائے۔