Sunday, September 8, 2024

گروہی مفادات اور کرپشن مسائل کی بڑی وجہ ہے،صدرکاپارلیمنٹ کے مشترکہ ‏اجلاس سے خطاب

گروہی مفادات اور کرپشن مسائل کی بڑی وجہ ہے،صدرکاپارلیمنٹ کے مشترکہ ‏اجلاس سے خطاب
September 17, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پہلے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان عارف علوی نے کہا کہ ملکی مسائل کی بڑی وجہ گروہی مفادات اور کرپشن ہیں ۔ مشترکہ اجلاس میں  وزیر اعظم پاکستان ، صدر آزاد کشمیر ، وزیر اعظم آزاد کشمیر ،  وزیر اعلیٰ بلوچستان ، وزیر اعلیٰ سندھ ، وزیر اعلیٰ پنجاب وخیبر پختونخوا سمیت  دیگر مہمان ایوان میں  موجود تھے ۔ غیر ملکی سفیر بھی پہلے مشترکہ اجلاس میں شریک ہوئے ۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل زبیر ،پاک بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان بھی مہمانوں کی  گیلری میں موجود ہیں ۔ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خطاب سے نئے پارلیمانی سال کا آغاز ہوا ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت ہوا، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبولﷺ سے کیا گیا۔ اجلاس میں سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی، جس کے بعد مسلم لیگ ن کے ارکان اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔ مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے اخراجات کم کرنے اور کرپشن کے ناسور کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر مملکت نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے افواج پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کشمیر کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی جارحیت کا نوٹس لینا چاہئے ۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اور مسلح افواج کے سربراہان سمیت غیرملکی سفراء نے بھی شرکت کی۔ پہلے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ نئے پارلیمانی سال کانقطہ آغاز ہو گیا ہے ، بدقسمتی سے ہمارا سیاسی نظام مختلف وجوہات کی بنا پر عدم استحکام کا شکار رہا ہے، ہمارے مسائل کی سب سے بڑی وجہ گروہی مسائل اور بے انتہا کرپشن ہے، کرپشن پر قابو پانے کیلئے احتساب کے اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کے باعث حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے  گلیشئرزتیزی سے پگھل رہے ہیں، زیر زمین پانی کا بے دریغ استعمال ہو رہا ہے،ہمیں اپنی ضرورتوں کو محدود کرنا پڑے گا۔ صدر مملکت نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے افواج پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے ۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کشمیر کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی جارحیت کا نوٹس لینا چاہئے ۔