Saturday, May 18, 2024

قومی اسمبلی اور سینیٹ میں فلسطینیوں کے قتل عام کیخلاف قراردادیں متفقہ طورپر منظور

قومی اسمبلی اور سینیٹ میں فلسطینیوں کے قتل عام کیخلاف قراردادیں متفقہ طورپر منظور
May 15, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) قومی اسمبلی اورسینیٹ میں اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف قراردادیں متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ۔ لاہور میں طلبانے امریکی  قونصل خان کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا  ، مظاہرین نے غزہ کےمسلمانوں  پر مظالم کا سلسلہ بندکرنے کامطالبہ بھی کیا۔ احتجاج کرتے نہتے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ سے 58 نوجوان شہید،2400سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔