Friday, May 10, 2024

قومی اسمبلی اور سینٹ میں پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس 11 نومبر کو طلب

قومی اسمبلی اور سینٹ میں پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس 11 نومبر کو طلب
November 9, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی اور سینٹ میں پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس 11 نومبر کو طلب کر لیا۔ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت 11 نومبر کو دوپہر 2 بجے منعقد ہو گا۔ اجلاس میں عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کے امور پر بریفنگ دی جائے گی۔ تحریک انصاف سے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی، مسلم لیگ ن سے خواجہ محمد آصف کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی سے بلاول بھٹو کو مدعو کیا گیا ہے۔ ایم ایم اے سے اسعد محمود اور پاکستان مسلم لیگ ق سے چودھری طارق بشیر چیمہ کو بلایا گیا ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی سے محمد اختر مینگل، ایم کیو ایم سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی مدعو ہیں۔ اجلاس میں صدر آزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کو بھی خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔