Monday, May 13, 2024

قومی اسمبلی، اسپیکر اسد قیصر اور احسن اقبال میں لفظی جھڑپ

قومی اسمبلی، اسپیکر اسد قیصر اور احسن اقبال میں لفظی جھڑپ
February 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی اجلاس میں اسپیکر اسد قیصر اور ن لیگی رہنماء احسن اقبال میں لفظی جھڑپ ہوگئی۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان شور شرابا کرتے رہے۔ ن لیگ کے احسن اقبال اور اسپیکر کے درمیان لفظی جھڑپ بھی ہوئی۔

اسپیکر کا احسن اقبال سے مکالمہ ہوا، کہا کہ آپ اِدھر اُدھر کی باتیں نہ کریں آئینی ترمیم پر بات کریں۔

لیگی رکن بولے کارروائی دستور کے مطابق چلانا چاہتے ہیں۔ حکومت پانی کی بجائے پٹرول چھڑکتی ہے، کردار کشی برداشت نہیں کریں گے۔

اُنہوں نے مزید کہا یہ نظام اس طرح نہیں چل سکتا، میانمر میں حکومت جا سکتی ہے تو یہاں بھی جا سکتی ہے۔ وزیر اعظم کی بیشتر فون کالز جعلی تھیں۔

ادھر پرویز اشرف بولے حکومت جانتی ہے ترمیم نہیں کر سکتی، یہ اپوزیشن کا کام کر رہی ہے۔ اسعد محمود نے کہا چور دروازے سے قانون سازی منظور نہیں۔