Thursday, April 25, 2024

قومی اسمبلی، قائمہ کمیٹی نے اردو زبان کے نفاذ کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی

قومی اسمبلی، قائمہ کمیٹی نے اردو زبان کے نفاذ کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی
February 25, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے اردو زبان کے نفاذ کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی، سفارش کی کہ حکومت اردو کا تمام اداروں میں عملی نفاذ یقینی بنائے۔ اجلاس میں نیب ترمیمی آرڈیننس پر بحث موخر کردی گئی، قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کے اجلاس میں نیب کی جانب سے کی گئیں گرفتاریوں اور ریفرنس دائر کرنے پر ارکان کمیٹی پھٹ پڑے۔ ملک فاروق اعظم نے موقف اپنایا کہ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، یہ نہیں ہونا چاہیے کہ جس کی شکل نیب کو پسند نہ ہو اسے نیب گرفتار کر لے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بیوروکریسی اور تاجران کو ریلیف دیا جاتا ہے نیب کا تو ارکان پارلیمنٹ کو بھی پھر ریلیف دیں۔  ہم یہ نہیں کہتے کہ ہماری انکوائری نہ ہو، ہماری انکوائری بھی ہو اور تفتیش بھی لیکن طریقہ کار تبدیل ہونا چاہیے۔