Saturday, May 11, 2024

قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی اب عام آدمی بھی براہ راست دیکھ سکے گا

قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی اب عام آدمی بھی براہ راست دیکھ سکے گا
October 4, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی اب عام آدمی بھی براہ راست دیکھ سکے گا۔ کسی خصوصی کارڈ کی ضرورت نہیں ہو گی۔ عوام نے ایوان صدر اور گورنرز ہاوسز کی سیر تو کر لی لیکن اب باری ہے  قانون ساز ادارے پارلیمنٹ ہاوس کی۔ اگر آپ کا پارلیمنٹ ہاوس جانے کا خواب    ہے تو یہ خواب اب آسانی سے پورا ہو سکتا ہے۔ اب پارلیمنٹ ہاوس جانے کے لیے کسی خصوصی اجازت یا پاس کی ضرورت    نہیں، بس اپنا قومی شناختی کارڈ ہمراہ لیں اور   قومی اسمبلی  کا اجلاس   دیکھنے پہنچ جائیں۔ اسپیکر اسد قیصر نے  عام شہریوں کو بغیر کسی خصوصی کارڈ کے قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی دیکھنے کی اجازت دیدی۔ شہری  رجسٹریشن کاونٹر پر  شناخت کروا کے اجلاس کی کارروائی دیکھ سکتے ہیں ۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  آج  پارلیمنٹ ہاوس میں  شہریوں کی شناخت کے لیے رجسٹریشن کاؤنٹر کا افتتاح کرینگے۔