Sunday, May 19, 2024

قومی اسمبلی اجلاس میں گرما گرمی، علی محمد خان کے خطاب کے دوران ارکان گتھم گتھا

قومی اسمبلی اجلاس میں گرما گرمی، علی محمد خان کے خطاب کے دوران ارکان گتھم گتھا
May 31, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی اجلاس میں گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔ علی محمد خان کے خطاب کے دوران ارکان گتھم گتھا ہو گئے۔ اپوزیشن ارکان کی جانب سے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا گیا۔ وزیر مملکت علی محمد خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہم نے افغانستان کے مہاجرین کو بھائی سمجھ کر پاکستان میں 40 سال سے برداشت کیا ۔ پاکستان کے لیے اتنی بڑی قربانی کیا افغانستان بھی دے گا؟ ہم قربانی دے رہے ہیں مگر ہمارے بھائی طاہر داوڑ کی لاش افغانستان سے ملی؟ ایسا کیوں ہوا۔ علی محمد خان بولے پھر وہ لاش کیا حکومت پاکستان کے حوالے کی جانی چاہیئے تھی یا کسی افغانی پھٹو کے حوالے کرنا مقصود تھا۔ جو پاکستان کے جھنڈے اور دو قومی نظریہ کو نہیں مانتا اس کو ملک میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔  انہوں نے کہا افغانستان ہمارا برادر ملک ہے ہمارے پولیس افسر کی لاش دینے سے کیسے انکار کر سکتا ہے۔ پاکستان کے بیٹے کی لاش افغانستان کے پٹھو کو دی گئی۔ اس ایوان کے ارکان ریاست پاکستان کو للکارتے ہیں جن کی وجہ سے فساد پھیلا۔ انہیں اس ایوان میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔