Thursday, April 25, 2024

قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے شہباز شریف کا 7 روزہ راہداری ریمانڈ منظور

قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے شہباز شریف کا 7 روزہ راہداری ریمانڈ منظور
November 22, 2018
لاہور (92 نیوز) قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے لاہور کی احتساب عدالت نے نیب کے ملزم شہباز شریف کا 7 روزہ راہداری ریمانڈ دیدیا۔ شہباز شریف کو طبی سہولیات  فراہم کرنے کا حکم  بھی دیا گیا۔ سماعت کے دوران شہباز شریف بولے عدالتی حکم کے باوجود میرے اہل خانہ سے ملنے نہیں دیا گیا۔ سرکاری وکیل نے دلائل دیے ملاقات کیلئے شہباز شریف کے اہل خانہ کی درخواست ہی نہیں آئی۔ ادھر پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکن آج  پھر آپے سے باہر ہو گئے۔ ہنگامہ آرائی سے باز نہ آئے۔ پولیس اہلکاروں کے ساتھ بھی بدتمیزی کرتے رہے۔ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے احتساب عدالت میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔ سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو دھکے مارتے رہے جبکہ پولیس جوان حالات کنٹرول کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ ن لیگ کے رہنما بھی  کارکنوں کو ہلڑبازی سےروکنے کی بجائے حوصلہ افزائی کرتے رہے۔