Friday, April 19, 2024

قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان میں گرما گرم بحث

قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان میں گرما گرم بحث
April 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان میں گرما گرم بحث ہوئی، اپوزیشن نے حکومت پر سخت تنقید کی اور نعرے لگائے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے شورشرابہ پر اجلاس ملتوی کردیا۔

ایوان میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ختم نبوت کے معاملے پر کالعدم تحریک لبیک پاکستان سے پیچھے نہیں۔ اُمید ہے جلد حالات بہتر ہوجائیں گے۔۔

پی پی رہنماء راجہ پرویز اشرف نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا، حکومت نفرتیں پھیلارہی ہے۔ وزیراعظم نے قوم سے خطاب کرنا ہے تو ایوان میں آکر کریں۔

وزیر مذہبی امور نور الحق قادری بولے اسلام کی جتنی وکالت عمران خان نے عالمی سطح پر کی اس سے پہلے کسی نے نہیں کی۔ عمران خان ہمیشہ کیلئے توہین رسالت کا راستہ روکیں گے۔