Thursday, May 9, 2024

قومی اسمبلی اجلاس، فواد چودھری یو ٹیوب چینلز پر سیخ پا

قومی اسمبلی اجلاس، فواد چودھری یو ٹیوب چینلز پر سیخ پا
January 6, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی اجلاس میں فواد چودھری یو ٹیوب چینلز پر سیخ پا ہوگئے، کہتے ہیں ایک یو ٹیوب چینلز پر سیاست دانوں کی پگڑیاں اچھالی جاتی ہیں، معاملے پر کمیٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ فواد چودھری نے دوبارہ کھڑے ہوکر کہا جن لوگوں نے بی بی کی کردار کشی کی ہو وہ ہمیں اخلاقیات نہ سکھائیں، میں جب اینکر تھا تو کسی کی پگڑی نہیں اچھالی، ہم وہ نہیں کہ کہیں میاں صاحب لوگ چھ مہینوں میں پانامہ بھول جائیں گے۔