Tuesday, May 14, 2024

قومی اسمبلی اجلاس ، ایم این اے افضل کھوکھر نے بابر اعوان کی تنقید کو الزامات قرار دے دیا

قومی اسمبلی اجلاس ، ایم این اے افضل کھوکھر نے بابر اعوان کی تنقید کو الزامات قرار دے دیا
January 29, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی اجلاس میں بابر اعوان کی تقریر کے دوران شور شرابہ شروع ہو گیا۔ ایم این اے افضل کھوکھر نے بابر اعوان کی تنقید کو سنگین الزامات قرار دے دیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی احسن اقبال اور اسپیکر کے درمیان تکرار ہو گئی۔ بابراعوان نے لیگی ارکان اسمبلی پر سنگین الزامات لگا کر ایوان کا ماحول گرما دیا۔ ن لیگ کے افضل کھوکھر بابراعوان کے الزامات پر برس پڑے اور معافی کا مطالبہ کر دیا۔ افضل کھوکھر کےجوش خطابت کے دوران مریم اورنگزیب لقمے دیتی رہیں۔

مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے واضح کیا کہ حکومت اور براڈشیٹ میں اب کوئی ورکنگ ریلشن نہیں ہے۔ شہزاد اکبر نے ایوان میں بتایا ڈھائی سال میں ایسیٹ ریکوری یونٹ پر 4 کروڑ 70 لاکھ روپے اخراجات آئے۔ یونٹ نے 339 ارب 30 کروڑ کی ریکوری کی۔

اجلاس پیر کی شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔