Friday, April 19, 2024

قومی اسمبلی اب روزانہ اکھاڑہ بننا شروع ہوگئی

قومی اسمبلی اب روزانہ اکھاڑہ بننا شروع ہوگئی
March 9, 2017
  اسلام آباد(92نیوز)چھبیس جنوری دوہزارسترہ کو بھی پی ٹی آئی کےمراد سعید اورمسلم لیگ ن کے خاقان عباسی بھی آمنے سامنے آ چکے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی میں آج ہونے والی لڑائی سے پہلے بھی قومی اسمبلی اکھاڑہ بن چکی ہے  ن لیگی اور پی ٹی آئی  رہنماؤں نے ایک دوسرے پر خوب ہاتھ صاف کئےتھے واقعہ دیکھتے ہی سب سوچنے پرمجبورہوگئےتھے کہ آخر ہوا کیا۔ اسمبلی میں لڑائی کی اندرونی کہانی بھی فوٹیج سے پتہ چلتی ہے کہ اس دن بھی شاہد خاقان عباسی پیپلزپارٹی کے رہنما سید نویدقمرکےپاس پہنچتے ہیں جہاں شاہ محمود قریشی بھی موجود ہیں ابھی بات چیت نہیں ہوتی کہ پی ٹی آئی کے مراد سعید شاہد خاقان عباسی پر حملہ آورہونےکی کوشش کرتے ہیں تاہم شاہ محمود قریشی اور شہریار آفریدی رستے میں حائل ہو جاتے ہیں اتنے میں امجد نیازی شاہدخاقان عباسی کو ایک کےبعد دوسرا زوردارتھپڑ رسید کردیتے ہیں۔ معاملہ یہاں رکتا نہیں بلکہ ن لیگی رہنما بھی پہنچتے ہیں اورایک دوسرے پر تابڑتوڑ حملے کرتے ہیں لاتوں اور تھپڑوں کی بارش کی جاتی ہے کہ ایسے میں ن لیگ کے معین وٹو آگے بڑھتے ہیں اور موقع پاتے ہی شہر یار آفریدی کو تھپڑ دے مارتے ہیں اور ایسے رفو چکر ہوتے ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہیں ۔