Thursday, May 2, 2024

قومی اسمبلی، آئین میں 26 ویں ترمیم اور سی پیک بل 2020 پیش

قومی اسمبلی، آئین میں 26 ویں ترمیم اور سی پیک بل 2020 پیش
October 29, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی میں آئین میں 26 ویں ترمیم اور سی پیک بل 2020 پیش کردیا گیا۔ بل مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے پیش کیے۔ ڈپٹی اسپیکر نے دونوں بلز متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دئیے، امیگریشن آرڈیننس انیس سو انہتر میں مزید ترمیم کا بل بھی ایوان میں پیش، منظوری کا عمل جاری ہے۔ حکومت کی جانب سے بل کی حمایت جبکہ اپوزیشن کی طرف سے مخالفت کی گئی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں نشہ آور اشیاء کی روک تھام کا ترمیمی بل 2020 منظور کرلیا گیا، بل وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم سواتی نے پیش کیا۔ قومی اسمبلی میں تعمیر نو کمپنیات ترمیمی آرڈیننس میں مزید 120 دن کی توسیع کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔ سی پیک اتھارٹی بل پر ڈپٹی اسپیکر نے محسن داوڑ اور خواجہ آصف کو بولنے کی اجازت نہیں دی۔