Thursday, April 25, 2024

قومی ادارہ صحت نے عیدالاضحی پر کانگو کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کر دی

قومی ادارہ صحت نے عیدالاضحی پر کانگو کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کر دی
July 2, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) قومی ادارہ صحت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کانگو بخار کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر اس کی روک تھام اور کنٹرول سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی، ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ مویشی منڈیوں کے دورے کے دوران مکمل آستین اور ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں، دستانے ،ماسک اور ہینڈ سینیٹائزرز کا استعمال کیا جائے اور دوسروں سے مناسب فاصلہ رکھا جائے۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ایڈوائزی میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ سے قبل قربانی کے جانوروں کی نقل و حرکت میں اضافے کی وجہ سے کانگو بخار کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے۔

ایڈوائرزری کا مقصد کانگو بخاراور کوویڈ 19 کی روک تھام اور کنٹرول کے لئے بروقت اقدامات کرنا ہے، فی الحال کانگو بخار کی ویکسین دستیاب نہیں ہے لہٰذا عام افراد کو بیماری سے بچاؤ اور اس کے کنٹرول کے لئے ہدایات پر توجہ دینی چاہیے۔

جانوروں کو ہاتھ لگانے کے بعد یا خون سے آلودہ ہاتھوں کو صابن اور پانی سے اچھی طرح دھویا جائے۔

قومی ادارہ صحت  نے موسمی بیماریوں سے آگاہی کے حوالے سے  اپنا 48 واں سہ ماہی انتباہی مراسلہ  بھی جاری کیا ہے جس میں موسم گرما اورمون سون میں ہونے والی متوقع وبائی امراض سے متعلق متنبہ کر دیا گیا۔